بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے oic كی سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ تركی كے شہر استنبول میں ۳ اكتوبر كو منعقد ہونے والی نشست میں oic كے سيكرٹری جنرل "اكمل الدين احسان اوغلو" نے اسلامی آڑگنائزيشنز كے نمائندوں اور ماہرين كی موجودگی میں اس نقشے كی وضاحت كی ہے۔
احسان اوغلو نے اس پروگرام میں تقرير كرتے ہوئے كہا كہ یہ نقشہ علمی پروگراموں كی كيفيت، ہيومنیٹيز كے بنيادی امور كے ميدان میں عالم اسلام كی مہارتوں كے تجزیہ و تحليل میں اہم كردار ادا كرتا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ مذكورہ منصوبہ ہمیں یہ فرصت عطا كرے گا كہ ہم عالم اسلام میں علم، دريافتوں، ايمان، تہذيب اور سياست كے درميان رابطے كو پيدا كریں اور یہی چيز عالم اسلام اور مغرب كے علمی انسٹیٹيوٹز اور دانشوروں كے درميان تعاون كے جديد مواقع فراہم كرے گی۔
668171