بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "State News" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اسلامی سنٹر "گرئير لنسينگ" كے عہديداروں كی جانب سے قرآن كريم كی حال ہی میں ہونے والی اہانت كے جواب میں یہ نمائش لگائی گئی ہے۔
اس نمائش میں اسلامی خطاطی، امريكہ میں مسلمان، دينی نرمی اور مقدس كتابوں كو جلانے كے بارے میں كتابوں كو بھی ركھا گيا ہے۔
اسلامی سنٹر "گرئير لنسينگ" كے ايك ركن ياسين نے كہا ہے كہ قرآن كريم سے لوگوں كو آگاہ كرنے كے لئے اس سنٹر نے امريكی شہريوں كے درميان قرآن كريم تقسيم كرنے كا فيصلہ كيا ہے۔
668686