سوڈان میں "اسلامی ممالك میں غذائی سلامتی" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

سوڈان میں "اسلامی ممالك میں غذائی سلامتی" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

14:11 - October 06, 2010
خبر کا کوڈ: 2007841
ثقافتی گروپ: سوڈان كے دارالحكومت "خرطوم" میں ۲۶ اكتوبر سے ۲۹ اكتوبر تك "اسلامی ممالك میں غذائی سلامتی" كے موضوع پر ايك بين الاقوامی سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سوڈان كی سركاری خبررساں ايجنسی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مكہ كے اجلاس كے فيصلوں اور غذائی سلامتی كے ميدان میں oic كے دس سالہ پروگرام كو عملی جامہ پہنانے كے سلسلے میں یہ سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
اس سيمينار كے سيكرٹری "عبداللہ احمد عثمان" نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ oic كے ركن ممالك، اقوام متحدہ، عرب ليگ، افريقہ يونين، بين الاقوامی بينك، زراعت اور غذائی میٹريل كی عالمی آرگنائزيشن اسلامی ترقياتی بينك كے نمائندے اور بين الاقوامی علاقائی ۳۵ آرگنائزيشنز میں تين روزہ سيمينار میں شركت كر رہی ہیں۔
668979

نظرات بینندگان
captcha