قطر میں "اسلامی سرمایہ كاری كو درپيش چيلنجز" كے موضوع نشست كا اہتمام

IQNA

قطر میں "اسلامی سرمایہ كاری كو درپيش چيلنجز" كے موضوع نشست كا اہتمام

14:10 - October 06, 2010
خبر کا کوڈ: 2007846
ثقافتی گروپ: قطر كے دارالحكومت "دوحہ" میں ۲۰ اور ۲۱ اكتوبر كو اسلامی سرمایہ كاری كو درپيش چيلنجز كا جائزہ لينے كی غرض سے پہلی اسلامی فنانشل بين الاقوامی نشست منعقد ہو رہی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے arabianbusiness سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ قطر كی "بين المشورہ" فنانشل كمپنی كے سربراہ "غانم آل سعد" نے اس حوالے سے كہا ہے كہ اس نشست میں اسلامی فنانشل صنعت كو درپيش چيلنجز اور آئندہ كے مواقع كا جائزہ ليا جائے گا۔
اس نشست میں "اسلامی اور اسلامی ممالك كی معيشت"، "اسلامی سرمایہ كاری اور عالمی معاشی حالات"، "اسلامی فنانشل انسٹیٹيوٹز اور حكومتی چيلنجز" اور "اسلامی سرمایہ كاری اور اخلاقی اور سماجی ذمہ دارياں' جيسے موضوعات پر بحث وگفتگو كی جائے گی۔
دنيا كے مختلف ممالك اور اسلامی ممالك كے اقتصادی ميدان كے ماہرين اور سرمایہ كار اس نشست میں شركت كریں گے۔
668931

نظرات بینندگان
captcha