ملائيشيا میں بين الاقوامی قراان كانفرنس كا انعقاد

IQNA

ملائيشيا میں بين الاقوامی قراان كانفرنس كا انعقاد

13:35 - October 07, 2010
خبر کا کوڈ: 2008231
قرآنی سرگرمياں گروپ: ملائيشيا كی "مالايا" يونيورسٹی كے قرآنی ريسرچ سنٹر كا شعبہ قرآن و حديث ۱۱ اور ۱۲ جنوری ۲۰۱۱ء كو پہلی بين الاقوامی قرآن كانفرنس منعقد كر رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ملائيشيا كی "ملايا" يونيورسٹی كے قرآنی ريسرچ سنٹر كی جانب سے منعقد ہونے والی اس بين الاقوامی كانفرنس كا مقصد قرآن اور قرآنی علوم كے ميدان میں يونيورسٹی كی ريسرچ میں اضافہ اور ان علمی كانفرنسوں میں اس سنٹر كے طلباء كی بھرپور شركت ہے۔
اس كانفرنس كے انعقاد كا ايك اور مقصد قرآنی ريسرچ كے ميدان میں ارتباطات كو تقويت دينا، قرآنی ريسرچ كے مواقع كا جائزہ اور قرآن ريسرچ كے لئے ضروری وسائل كو مہيا كرنا ہے۔
اس كانفرنس میں قرآن كريم كی خدمت كے لئے علمی كارناموں اور جديد ٹيكنالوجی سے استفادہ كرنا، قرآن اور قرآنی علوم كے ميدان میں قابل استفادہ ريسرچ كا جائزہ، قرآن كريم كے قواعد اور اس كے معجزہ ہونے كا جائزہ، قرآن كريم كے ترجمہ اور تفسير كی غرض سے محققين كا باہمی تعاون جيسے موضوعات كا جائزہ ليا جائے گا۔
669588

نظرات بینندگان
captcha