بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے ملائيشيا كی خبررساں ايجنسی "BERNAMA" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ وزارت تعليم نے ۸ اكتوبر كو اپنے ايك بيانیے میں كہا ہے كہ ملائيشيا كی وزارت تعليم كی كوششوں اور آيسسكو اور OIC كے تعاون سے اسلامی ممالك كے وزراء تعليم كا پانچواں سيمينار ملائيشيا میں منعقد ہو رہا ہے۔
اس تين روزہ سيمينار میں عالم اسلام میں تعليمی اور تحقيقی امور سے مربوط مسائل اور اسلامی ممالك كے تعليمی نظام كے مختلف پہلوؤں كو نماياں كرنے اور علمی ميدان میں ان ممالك كی ترقی جيسے امور كا جائزہ ليا جائے گا۔
كوالالمپور میں منعقد ہونے والے اس سيمينار كی افتتاحی تقريب میں ملائيشيا كے وزيراعظم كے مشير "محی الدين ياسين" اور وزير تعليم شركت كریں گے۔
671224