ڈيجیٹل میڈيا كی نمائش میں المصطفی(ص) ورچوئل يونيورسٹی كی شركت

IQNA

ڈيجیٹل میڈيا كی نمائش میں المصطفی(ص) ورچوئل يونيورسٹی كی شركت

15:10 - October 10, 2010
خبر کا کوڈ: 2010062
ثقافتی گروپ: ڈيجیٹل میڈيا كی چوتھی بين الاقوامی نمائش میں المصطفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی كی ورچوئل يونيورسٹی شركت كررہی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے ڈيجیٹل میڈيا كی بين الاقوامی نمائش سے رپورٹ پيش كرتے ہوئے كہا كہ عصر انقلاب كے ظہور كے ساتھ وسيع پيمانے پر اطلاعات اور تعلقات كے چينلز كے صارفين كے پاس موجود ہیں اور پوری دنيا كے تعليم و تربيت كے ادارے ان وسائل سے استفادہ كرنے كے لئے منظم پروگرامنگ اور سرمایہ كاری كر كے اس میڈيا كے ذريعے تعليم كو اپنی زندگی كا حصہ بنا لیں۔
المصطفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی نے بھی موجودہ تعليمی ٹيكنالوجی سے استفادہ كرنے كی غرض سے اس تعليمی ماحول میں قدم ركھا ہے اور ۲۰۰۲ء میں اس تعليمی سنٹر كی تاسيس كا اقدام كيا ہے۔
اس وقت المصطفی(ص) انٹر نيشنل يونيورسٹی كی ورچوئل يونيورسٹی میں مندرجہ ذيل كورسز منعقد ہو رہے ہیں۔
فارسی زبان میں "آزاد كورس" فارسی زبان میں فقہ كی تعليم بی اے، فارسی زبان میں اسلامی اخلاق پرايم اے اس كے علاوہ اس ورچوئل يونيورسٹی میں عربی، انگريزی زبانوں میں بی اے اور ايم اے كی تعليم كے كورسز بھی منعقد ہو رہے ہیں۔
671057
نظرات بینندگان
captcha