بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے ریڈيو ٹی وی بين الاقوامی سيمينار سنٹر سے نقل كيا ہے كہ "اسلامی ذرائع ابلاغ كی توسيع اور عالمی میڈيا كے ساتھ جنگ میں اس كا مقام" كے موضوع پر منعقد ہونے والے اس سيمينار میں اسلامی ریڈيو ٹی وی يونين كے ركن ممالك كے ریڈيو، ٹی وی چينلز كے بعض نمائندوں اور عہديداروں نے شركت كی ہے۔
تلاوت قرآن كريم كے بعد اسلامی ریڈيو ٹی وی يونين كے سيكرٹری جنرل حجۃ الاسلام والمسلمين "علی كريميان" قائد انقلاب اسلامی كے مشير "علی اكبر ولايتی" افغانستان كے شيعہ لیڈر آيت اللہ "شيخ آصف محسنی" نے عالم اسلام كے موجودہ حالات كی وضاحت میں میڈيا كا كردار اور مسلمانوں كے مقدسات كے تحفظ كی ضرورت كے موضوع پر تقارير كی ہیں۔
اس اجلاس كے صبح كے ٹائم فلسطين كے قانونی وزير اعظم "اسماعيل ہنیہ" نے ویڈيو كانفرنس كے ذريعے اس اجلاس میں تقرير كرتے ہوئے مقاومت كی حوصلہ افزائی اور صہيونی نظام كا مقابلہ كرنے میں میڈيا كےكردار كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
عراق، برطانیہ، افغانستان، پاكستان، تركی، كويت، بحرين، لبنان، فلسطين، تنزانیہ اور امريكہ اسلامی جمہوریہ ايران كے سیٹلائٹ چينلز اور ذرائع ابلاغ كے نمائندوں نے اس اجلاس میں شركت كی ہے۔
ياد رہے كہ یہ اجلاس ۱۲ اكتوبر تك جاری رہے گا۔
671992