صوبہ كردستان كے ادارہ تبليغات اسلامی كے سرپرست "فرہاد قرہ خانی" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ كردستان سے بات چيت كرتے ہوئے كہا ہے یہ سيمينار فروری ۲۰۱۱ء كے آخری عشرے اور مارچ كے پہلے بيس دنوں كے دوران منعقد ہوگا جس میں ملكی اور غير ملكی شيعہ اور سنی علماء شركت كریں گے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ وحدت كے منادی نامی پہلا سيمينار ۲۰۱۰ء میں سنندج كے فجرنامی ثقافتی و آرٹ ہال میں منعقد ہوا تھا۔
قرہ خانی نے كہا كہ اس سيمينار كے انعقاد كا مقصد شيعہ اور سنی علماء كے درميان وحدت كے تحفظ كو فروغ دينا ہے۔
انہوں نے كہا كہ اگر مسلمانوں كی زندگی كے تمام پہلووں میں اللہ كے كلام اور دين كے دستورات جاری ہو جائیں اور امت اسلامی ايك ہو جائے تو كوئی طاقت اس امت كا مقابلہ كرنے كی جرات نہیں ركھتی۔
672938