عربی اور انگريزی كتب كی آٹھویں بين الاقوامی نمائش كا انعقاد

IQNA

عربی اور انگريزی كتب كی آٹھویں بين الاقوامی نمائش كا انعقاد

13:16 - October 12, 2010
خبر کا کوڈ: 2011443
ثقافتی گروپ: امام خمينی(رح) انسٹیٹيوٹ میں عربی اور انگريزی كتب كی آٹھویں بين الاقوامی نمائش لگائی جا رہی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قم كے امام خمينی(رح) تعليمی اور تحقيقی انسٹیٹيوٹ كے تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ يونيورسٹی اور دينی مدارس میں نئے تعليمی سال كے آغاز سے تہران كے پبليكشنز اس انسٹیٹيوٹ كے تعلقات عامہ كے تعاون سے گزشتہ سالوں كی طرح اس سال بھی عربی اور انگريزی كتابوں كی آٹھویں بين الاقوامی نمائش لگا رہے ہیں۔
موصولہ رپورٹ كے مطابق عربی اور انگريزی معتبر پبلشروں كی شركت سے اس نمائش میں انگريزی زبان كی تين ہزار سے زائد اور عربی زبان كی تقريباً تين ہزار كتابوں كو ركھا جا رہا ہے جو اسلام، اديان، فلسفہ، زبان، ادبيات عرب، سياسی علوم، مينجمنٹ، علم نفسيات، اقتصاد، تربيتی اور سماجی علوم جيسے موضوعات پر مشتمل ہیں۔
یہ نمائش ۹ اكتوبر سے ۱۴ اكتوبر تك جاری رہے گی۔
672802

نظرات بینندگان
captcha