قطيف میں تجويد اور قرآن كے فن مقامات سے آگاہی كے كورسز كا انعقاد

IQNA

قطيف میں تجويد اور قرآن كے فن مقامات سے آگاہی كے كورسز كا انعقاد

13:15 - October 12, 2010
خبر کا کوڈ: 2011447
قرآنی سرگرمياں گروپ: سعودی عرب كے صوبہ قطيف كے شہر "الحمام" كا علوم قرآن سنٹر "قرآن كريم میں تدبر" اور "تجويد و قرآن كريم كے فن مقامات سے آگاہی" كے مختلف كورسز منعقد كر رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے راصد نيوز چينل كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سعودی عرب كے شہر ام الحمام كے علوم قرآن سنٹر نے اپنے ايك بيانیے میں كہاہے كہ یہ تعليمی كورسز مختلف عمر كے افراد كے لئے ہیں۔
اس بيانیے میں آيا ہے كہ تجويد قرآن كريم كا كورس منگل اور جمعرات اور فن مقامات سے آگاہی كا كورس بدھ اور جمعرات اور علوم قرآن اور آيات میں تدبر كا كورس بدھ اور جمعرات كو منعقد ہوا كرے گا۔
ياد رہے كہ یہ سنٹر سعودی عرب كےشيعہ نشين علاقے "المنطقہ الشرقیہ" كا ايك اہم قرآنی سنٹر ہے۔
672792

نظرات بینندگان
captcha