برمنگھم كے المہدی انسٹیٹيوٹ میں تفسير قرآن كريم كے تعليمی كورس كا آغاز

IQNA

برمنگھم كے المہدی انسٹیٹيوٹ میں تفسير قرآن كريم كے تعليمی كورس كا آغاز

13:29 - October 13, 2010
خبر کا کوڈ: 2012250
قرآنی سرگرمياں گروپ: برمنگھم كے "المہدی" انسٹیٹيوٹ كی كوششوں سے ۱۲ اكتوبر كو اس انسٹیٹيوٹ میں تفسير قرآن كريم كے تعليمی كورس كا آغاز ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "almahdi.edu" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس تعليمی كورس كا مقصد قرآن كريم كی تفسير كے مختلف طريقوں سے آگاہی حاصل كرنا ہے اور یہ كورس ۲۰ نومبر تك جاری رہے گا۔
المہدی انسٹیٹيوٹ ۱۳ اكتوبر سے ۲۱ نومبر، نہج البلاغہ،اہل بيت(ع) كی نظر میں اخلاقی اصول كے تعليمی كورس بھی منعقد كر رہا ہے۔
المہدی انسٹیٹيوٹ ۱۹۹۳ء كو تاسيس ہوا تھا جس كا مقصد اسلامی علوم كی تعليم دينا ہے۔
673453

نظرات بینندگان
captcha