قطر میں اسلامی معيشت كے پہلے بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

قطر میں اسلامی معيشت كے پہلے بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

13:28 - October 13, 2010
خبر کا کوڈ: 2012252
ثقافتی گروپ: قطر كے دارالحكومت دوحہ میں ۲۰ اور ۲۱ اكتوبر كو "اسلامی معيشت اور جديد معيشت كی حقيقت" كے موضوع پر پہلا بين الاقوامی سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ "Gulf Times" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ قطر كے وزير اعظم اور وزير خارجہ "حمد بن جاسم بن جبرآل ثانی" كے تعاون اور "بيت المشورت" نامی فنانشل كمپنی كی كوششوں سے یہ سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
بيت المشورت كمپنی كے انچارج "اسامہ قيس الدريعی" نے اس بارے میں كہا ہے كہ دنيا كے تمام ممالك اور اسلامی ممالك كے شعبہ بينك كاری كے سرمایہ كار اور تاجر اس دو روزہ سيمينار میں شركت كریں گے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس سيمينار كے انعقاد كا مقصد اسلامی معيشت كےميدان میں موجود مواقع اور اس كو درپيش چيلنجز اور دنيا كے موجود معاشی نظام كی جگہ پر اسلامی معاشی نظام كو پيش كرنے كا جائزہ لينا ہے۔
الدريعی نے كہا كہ اس سيمينار میں "اسلامی معيشت و اسلامی ممالك كی معيشت" اسلامی معيشت اور دنيا كی معاشی، ترقی"، "اسلامی فنانشل انسٹیٹيوٹز اور حكومتی چيلنجز" اور اسلامی معيشت اور اخلاقی اور سماجی ذمہ دارياں" جيسے موضوعات پر بحث وگفتگو كی جائے گی۔
673611

نظرات بینندگان
captcha