ڈيجیٹل میڈيا كی نمائش میں 'عالم اسلام اور میڈيا كا غلبہ" كے موضوع پر نشست كا اہتمام

IQNA

ڈيجیٹل میڈيا كی نمائش میں 'عالم اسلام اور میڈيا كا غلبہ" كے موضوع پر نشست كا اہتمام

12:49 - October 14, 2010
خبر کا کوڈ: 2012676
ثقافتی گروپ: ڈيجیٹل میڈيا كی چوتھی بين الاقوامی نمائش میں ۱۳ اكتوبر كو "عالم اسلام اور میڈيا كا غلبہ" كے موضوع پر ايك تخصصی نشست منعقد ہوئی ہے جس میں پروفيسر "سہيل اسعد" اور المصطفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی كے بعض عہديداروں نےشركت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كےمطابق یہ نشست اس نمائش كے بين الاقوامی شعبے كے ہال میں منعقد ہوئی ہے۔
المصطفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی كے فارغ التحصيل ارجنٹائن كےمسلمان اور مولف پروفيسر سہيل اسعد نے اس نشست میں عالم اسلام اور میڈيا كا غلبہ" كے موضوع پر تقرير كی ہے۔
المصطفی(ص) يونيورسٹی كے اسٹال كے انچارج "عباس حسين پور" نے اس بارے میں كہا ہے كہ پروفيسر سہيل اسعد ايك كامياب مسلمان مبلغ ہیں جو ۸۰ يونيورسٹيوں میں تدريس كے فرائض انجام ديتے رہے ہیں اور اس وقت تك وہ جنوبی امريكہ كے ۲۵ ممالك میں ثقافتی سرگرمياں انجام دے رہے ہیں۔
674435

نظرات بینندگان
captcha