ہالينڈ میں "قرآن كريم كے معجزے" كے موضوع پر دستاويزی فلم كی ريليز ہو گی

IQNA

ہالينڈ میں "قرآن كريم كے معجزے" كے موضوع پر دستاويزی فلم كی ريليز ہو گی

12:49 - October 14, 2010
خبر کا کوڈ: 2012684
ثقافتی گروپ: ہالينڈ كے ثقافتی انسٹیٹيوٹ "الكوثر" كی نشرواشاعت كمیٹی اس ملك كے شہر "لاھہ" میں "قرآن كريم كے معجزے" كے عنوان سے ايك دستاويزی فلم ريليز كر رہی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "صوت العراق"سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ دستاويزی فلم ۱۵ اكتوبر بروز جمعہ كو ہالينڈ كے ثقافتی انسٹیٹيوٹ الكوثر كے ہال میں دكھائی جائے گی جس میں تمام لوگ شركت كر سكتے ہیں۔
الكوثر كمیٹی نے كہا ہے كہ یہ دستاويزی فلم ايسے حيرت انگيز علمی حقائق پر مشتمل ہے قرآن كريم نے ۱۴ سو سال پہلے جن كی طرف سے اشارہ كيا ہے اور موجودہ دور كے دانشوروں نے جديد ٹيكنالوجی سے استفادہ كرتے ہوئے ان علمی حقائق كو كشف كيا ہے۔
تركی كے مولف "ہارون يحيی" كی بنائی ہوئی اس فلم میں اس بات پر زور ديا گيا ہے كہ قرآن كريم علم و دانش كی كتاب نہیں ہے تاہم یہ گرانقدر علمی حقائق پر مشتمل ہے جنہیں قرآن كريم كی آيات نے بہترين انداز میں بيان كيا ہے۔
674229

نظرات بینندگان
captcha