حضرت علی اصغر(ع) نامی چوتھے بين الاقوامی سيمينار میں ۱۱ ممالك كے نمائندوں كی شركت

IQNA

حضرت علی اصغر(ع) نامی چوتھے بين الاقوامی سيمينار میں ۱۱ ممالك كے نمائندوں كی شركت

13:09 - October 16, 2010
خبر کا کوڈ: 2013512
ثقافتی گروپ: مشہد مقدس میں ۱۸ اور ۱۹ اكتوبر كو منعقد ہونےوالے حضرت علی اصغر(ع) نامی چوتھے بين الاقوامی سيمينار میں دنيا كے ۱۱ ممالك كے علماء دانشور، ماہرين آرٹ شركت كررہے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق حضرت علی اصغر(ع) كی ياد منانے كی ورلڈ اسمبلی كی كوششوں اور آستان قدس رضوی كے تعاون سے منعقد ہونے والے اس سيمينار میں سعودی عرب، كويت، عراق، لبنان، قطر، تيونس، بحرين، امريكہ، كنیڈا، پاكستان اور ہندوستان كے نمائندے شركت كر رہے ہیں۔
سعودی عرب كے "حسين احمد المحمد" اور حجۃ الاسلام والمسلمين "عبدالجليل مكرانی" بحرين كے علامہ شيخ عبدالعظيم مہتدی بحرانی، اور كمال احمد كمال، لبنان كے حجۃ الاسلام والمسلمين "سيد احمد حكيم"، تيونس كے "محمد تيجانی سماوی" اور ان كے علاوہ ممالك كے علماء اور دانشور اس بين الاقوامی سيمينار میں شركت كر رہے ہیں۔
اس سيمينار كے انعقاد كا مقصد حسينی شعائر كی تعظيم اور انقلاب نسل كی تربيت، حضرت علی اصغر(ع) سے توسل اور كربلا میں انتہائی مظلوميت سے شہيد ہونے والے امام حسين(ع) كے ننھے مجاہد كی مظلوميت كا اظہار كرنا ہے۔
675357

نظرات بینندگان
captcha