حيدر آباد میں اسلامی جمہوریہ ايران كے كلچرل سنتر كے انچارج "اسماعيل نادر بابا" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے بات چيت كے دوران امام رضا علیہ السلام كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے حيدر آباد میں ايرانی كلچرل سنٹر كے خصوصی پروگراموں كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ ولادت با سعادت كے دن جشن كے انعقاد كے علاوہ امام رضا علیہ السلام كے نام خط نامی مقابلہ، كتب اور تصويری نمائش جيسے پروگرام بھی منعقد ہوں گے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس مقابلے كے اختتام پر نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كو كيش انعامات سے نوازا جائے گا۔
674803