بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی "APP" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ملائيشيا میں پاكستان كے اعلی افسر "مسعود خالد" نے اس خبر كی وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ امت اسلامی كاميابی كے لئے تعليم، تحقيق اور خلاقيت كے ميدان میں كيفيت كی بہتری" كے عنوان سے منعقد ہونےوالے اس سيمينار میں عالم اسلام میں تعليمی ميدان سے مربوط مسائل كا جائزہ ليا جائے گا۔
انہوں نے مزيد كہا كہ پاكستان سے ايك اعلی ركنی وفد اس سيمينار كے لئے ملائيشيا جا رہا ہے جس میں جنوبی ايشيا میں پائيدار ترقی كے لئے علوم اور ٹيكنالوجی كميشن كے انتظامی امور كے انچارج "امتنان الہی قريشی" كراچی كی میڈيكل يونيورسٹی كے قائم مقام "مسعود حميد خان" اسلام آباد كے اعلی تعليمی كميشن كے ركن "الطاف علی شيخ" اسلام آباد میں يونيسكو كے لئے پاكستان كے قومی كميشن كے سيكرٹری جنرل كے مشير "محمد داؤد" اور جنوبی ايشيا میں پائيدار ترقی كے لئے علوم اور ٹيكنالوجی كميشن كے سربراہ "جنيد زيدی" شامل ہیں۔
675923