بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے مصری روزنامہ "اليوم السابع" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ الازہر كے وكيل "محمد عبدالعزيز واصل" نےاس بارے میں كہا ہے كہ اس سنٹر میں تقريباً ۳۰۰ طلباء میں جو مختلف اسلامی مذاہب كی فقہ كے بارے میں آگاہی حاصل كریں گے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس شعبہ میں تمام تعليمی وسائل مہيا ہیں اور اس جديد شعبے میں طلباء كو مختلف موضوعات اور مسائل كے بارے میں مختلف اسلامی مذاہب كے فقہی نظريات اور افكار كی تعليم دی جائے گی۔
ياد رہے كہ شيخ الازہر كے عنوان سے "احمد الطيب" كے انتخاب كے بعد اس يونيورسٹی نے وحدت اور اتحاد كی روش كو اختيار كيا ہوا ہے اور شيعہ اور سنی اتحاد كے لئے اس نے اہم اقدامات كیے ہیں۔
676681