بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اردن نے اردنی روزنامہ "الدستور" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سماجی سخت گيری كا مقابلہ كرنے میں "نرم كلچر اور جوان" كے عنوان منعقد ہونے والے اس سيمينار میں اردن اور ديگر ممالك كے ۸۰۰ سے زائد جوان شركت كرتے ہوئے دينی پر امن زندگی گزارنے جيسے موضوع كا جائزہ لے رہے ہیں۔
سوڈان كی محققہ "مريم صادق المہدی"، "دينی باہمی زندگی اور اديان كے پيروكار" كے عنوان سے اپنا مضمون پيش كر رہی ہیں عراق، يمن، پاكستان، سوریہ، لبنان اور الجزائر كے نمائندے اس تين روزہ سيمينار میں شركت كرتے ہوئے "سماجی شدت پسندی"، "شدت پسندی كا مقابلہ كرنے كے لئے نرم كلچرل"، "شدت پسندی كا خاتمہ معاشروں كو اس كے خطروں سے آگاہ كرنا" جيسے موضوعات كا جائزہ لے رہے ہیں۔
موصولہ رپورٹ كے مطابق اس بين الاقوامی سيمينار كے دوسرے دن "دوسروں كے ساتھ مشتركہ اقدار"، "دوسروں سے گفتگو اور تعاون"، "دہشتگردی اور معاشروں میں اس خطرناك نتائج" جيسے موضوعات پر بحث و گفتگو كریں گے۔
676723