عراق میں امام حسين علیہ السلام كے زائرين كے لئے شہر كی تعمير كا آغاز

IQNA

عراق میں امام حسين علیہ السلام كے زائرين كے لئے شہر كی تعمير كا آغاز

14:10 - October 20, 2010
خبر کا کوڈ: 2016661
ثقافتی گروپ: نجف اور كربلا كے درميان مقدس مقامات كی زائرين كی سہولت كے لئے امام حسين كے زائرين كے لئے ايك شہر تعمير كيا جا رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "نون" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ آستان قدس امام حسين(ع) كے سربراہ "عبدالمہدی الكربلائی" اور عراق كے محكمہ شيعہ وقف كے سربراہ سيد صالح حيدری كی شركت سے اس شہر كا سنگ بنياد ركھا گيا ہے۔
آستان قدس امام حسين(ع) كے انجينيئر اور ٹيكنيكل امور كے سربراہ محمد "حسن كاظم" نےاس بارے میں كہا ہے كہ امام حسين علیہ السلام كے زائرين كے شہر كی تعمير ايك اہم منصوبہ ہے جو پورا سالامام حسين علیہ السلام كے زائرين كو سہوليات فراہم كرے گا۔
انہوں نے مزيد كہاكہ ڈیڑھ سال كےعرصہ میں اس شہر كی تعمير كی جائے گی۔
677561
نظرات بینندگان
captcha