ملائيشيا میں اسلامی ممالك كے وزراء تعليم كے پانچویں سيمينار كا آغاز

IQNA

ملائيشيا میں اسلامی ممالك كے وزراء تعليم كے پانچویں سيمينار كا آغاز

12:54 - October 21, 2010
خبر کا کوڈ: 2017017
ثقافتی گروپ: ملائيشيا كےدارالحكومت كوالالمپور میں ۱۹ اكتوبر كو OIC كے ركن ممالك كے وزراء تعليم كے پانچویں سيمينار كا آغاز ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "ISESCO" كی سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ آيسسكو كی كوششوں اور OIC كے تعاون سے منعقد ہونے والے اس سيمينار كا موضوع "امت اسلامی كی كاميابی كے لئے تعليم، تحقيق اور خلاقيت كےدرميان كيفيت كی بہتری" ہے۔
ملائيشيا كے وزير تعليم "محی الدين بن حاجی محمد ياسين"، "ملائيشيا كے سابق وزيرا عظم"، "مہاتير محمد" اور "تمدنوں اور تہذيبوں كے درميان گفتگو" كے لئے آيسسكو كے سفير كی شركت سے افتتاح ہونےوالے اس سيمينار میں دنيا كے ۴۳ اسلامی ممالك كے نمائندے اعلی تعليم، علمی ريسرچ اور ٹيكنالوجی كےميدان میں اپنے پروگراموں كے بارے تقارير كر رہے ہیں۔
۲۱ اكتوبر كو اختتام پذير ہونے والے اس سيمينار میں اسلامی ممالك كے وزراء تعليم ٹيكنالوجی كے ميدان میں حالیہ تبديلياں اور اسلامی ممالك میں نانو ٹيكنالوجی كی ترقی كے راہ حل جيسے موضوعات كا جائزہ لے رہے ہیں۔
678299

نظرات بینندگان
captcha