قطر میں اديان كے مابين گفتگو كے موضوع پر آٹھویں بين الاقوامی سيمينا كا آغاز

IQNA

قطر میں اديان كے مابين گفتگو كے موضوع پر آٹھویں بين الاقوامی سيمينا كا آغاز

13:56 - October 21, 2010
خبر کا کوڈ: 2017061
ثقافتی گروپ: قطر كے دارالحكومت دوحہ میں ۱۹ اكتوبر سے اديان كے مابين گفتگو كے موضوع پر آٹھویں بين الاقوامی سيمينار كا آغاز ہوا ہے جو تين دن تك جاری رہے گا اور اس سيمينار كے انعقاد كا مقصد اسلام، عيسائيت اور یہوديت كے پيروكاروں كے درميان وحدت ايجاد كرنا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے"محيط" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ دوحہ كے اديان كے مابين گفتگو كے بين الاقوامی سنٹر كی كوششوں سے منعقد ہونے والے اس سيمينار میں دنيا كے ۵۸ ممالك سے اسلام، عيسائيت اور یہوديت كے ۱۶۰ دانشور اور ماہرين شركت كر رہے ہیں۔
قطر يونيورسٹی كی فيكلٹی آف الہيات اور اسلامی مطالعات كی سربراہ "عائشہ يوسف المناعی" نے اس بارے كہا ہے كہ اس سيمينار كے پہلے دن، جديد نسل كی اخلاقی اور دينی تربيت میں خاندان كا كردار، اولاد كی دينی اور اخلاقی اقدار سے سستی میں والدين كی جدائی كی تاثير اور نرمی اور ہم عمر افراد كے احترام كی بنا پر بچوں كی تربيت جيسے موضوعات پر بحث وگفتگو كی جا رہی ہے۔
678895

نظرات بینندگان
captcha