بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويتی روزنامہ "الانباء" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ كويت كے عالمی بينك كے انتظامی امور كےمشير "ضياء العصفور" نے اس بارے میں كہا ہے كہ ان بہترين علمی شخصيات میں آيسسكو كے سربراہ 'سعيد النومس العنزی"، "صالح العجيری" اور "سليمان الدريع" ہیں كہ جنہوں نے اسلمای انسائيكلوپیڈيا كو تحرير كرنے میں شركت كی ہے جو فی الحال تحرير كيا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس سيمينار میں سماجی ميدان كی بہترين شخصيات میں كويت كی وزارت اوقاف ومذہبی امور كے نمائندے "عيسی العبيدی"، اسلامی خيراتی عالمی كونسل كے نمائندے "سليمان شمس الدين" اور كويت كے زكات ہاوس سے اعلی الكيب شامل ہیں۔
678963