بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ جنوب مشرقی ايشيا كی رپورٹ كے مطابق ملائيشيا میں ايرانی طلباء كی اسلامی انجمنوں كی يونين كے تعاون سے ۲۱ اكتوبر كو منعقد ہونے والے اس نشست میں ايرانی وزير علوم، تحقيقات اور ٹيكنالوجی كی مشير اور عالم اسلام كی دانشور خواتين نیٹ ورك كی سربراہ "طيبہ ماہروزادہ" اور الزہراء(س) يونيورسٹی كی پروفيسر "سوسن مرندی" نے شركت كی ہے۔
يونيورسٹيوں كی علمی اور مذہبی انجمنوں كی ركن خواتين، ملائيشيا میں مقيم ايرانيوں كی بيويوں اور اس ملك كے مختلف علمی ميدانوں كی نامور خواتين نے اس نشست كو بہت سراہا ہے۔
سوسن مرندی نے اس نشست میں قرآن كريم كی نظر میں خواتين كے بلند مقام اور خاندانی روابط اور اسلام سے قبل اور بعد میں ان كی شخصيت كا جائزہ لينا ہے۔
680425