لندن میں عربی زبان اور اسلامی علوم كے تعليمی كورس كا انعقاد

IQNA

لندن میں عربی زبان اور اسلامی علوم كے تعليمی كورس كا انعقاد

12:40 - October 24, 2010
خبر کا کوڈ: 2018568
قرآنی سرگرمياں گروپ: لندن كے اسلامی ثقافتی سنٹر میں ۲۸ اكتوبر سے يكم نومبر تك غير عرب زبان اساتذہ سے مخصوص عربی زبان اور اسلامی علوم كا تعليمی كورس منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے آيسسكو كی سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ آيسسكو كی كوششوں اور تعليمی سروسز انسٹیٹيوٹ "كرانادا" كے تعاون سے یہ كورس منعقد ہو رہا ہے۔
اس كورس كے انعقاد كا مقصد تعليمی ميدان میں متخصص انجمنوں اور آرگنائزيشنز كے درميان زيادہ سے زيادہ تعليمی كوششوں كا استحكام، يورپ میں غير عرب زبان زبان لوگوں كے لئے عربی زبان كی تعليم كے طريقوں كی ترقی، يورپ كے ثقافتی ماحول میں عربی زبان كے بارے میں جديد تعليمی دستور العمل سے آگاہی اور بعض يورپی ممالك میں اسلامی علوم اور عربی زبان كے تعليمی انسٹیٹيوٹز كے درميان تبادلہ خيال كرنا ہے۔
برطانیہ كے مختلف علاقوں كے تعليمی انسٹیٹيوٹز كے ۳۰ عہديدار اور اساتذہ اس پانچ روزہ كو اس میں شركت كرتے ہوئے اپنی تعليمی تجربات سے حاضرين كو آگاہ كریں گے اور اس ميدان میں موجودہ مشكلات كا جائزہ لیں گے۔
680377

نظرات بینندگان
captcha