سوریہ میں "امت اسلامی كی وحدت میں علماء كا كردار" كے موضوع پر سيمينار كا آغاز

IQNA

سوریہ میں "امت اسلامی كی وحدت میں علماء كا كردار" كے موضوع پر سيمينار كا آغاز

15:06 - October 25, 2010
خبر کا کوڈ: 2019444
ثقافتی گروپ: سوریہ كے دارالحكومت "دمشق"میں ۲۴ اكتوبر كو "امت اسلامی كی وحدت اور دينی خطابات كے كنٹرول میں مبلغين اور علماء كا كردار" كے موضوع پر ايك سيمينار كا آغاز ہوا ہے جس میں تقريب مذاہب اسلامی ورلڈ اسمبلی كے سيكرٹری جنرل آيت اللہ "محمد علی تسخيری" شركت كر رہے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" شعبہ سوریہ نے سوریہ كے روزنامہ "تشرين" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سوریہ كی وزارت اوقاف كی كوششوں سے منعقد ہونے والے اس دو روزہ سيمينار میں اسلامی اور عربی ممالك كی شخصيات شركت كر رہی ہیں۔
سوریہ كے دانشور "محمد سعيد رمضان البوطی" تركی كی ديانت آرگنائزيشن كے قائم مقام "عاكف آيدن" مصر كے مفتی "علی جمعہ" حزب اللہ لبنان كے سيكرٹری جنرل كے مشير "نعيم قاسم" دمشق میں ايرانی سفير حجۃ الاسلام "سيد احمد موسوی" تحريك حماس كے سياسی دفتر كے سربراہ "خالد مشعل" سوریہ كے مفتی "احمد بدرالدين حسون" اور اس ملك كے وزير اوقاف "محمد عبدالستار السيد" اس سيمينار میں شركت كر رہے ہیں۔
اس دو روزہ سيمينار میں "دنيا كے سياسی اور معاشی حالات كا تجزیہ و تحليل" دينی تقرير كے استحكام میں علماء كی ذمہ دارياں اور معاشرے كی سلامتی میں اس كی تاثير" صحيح اسلامی خطاب كی مہم ترين خصوصيت، "مذہبی تعصب اور اس كی خصوصيات اور اس كے نتائج"، "تفرقہ كا مقابلہ كرنے كے لئے عملی سياست" جيسے موضوعات پر بحث و گفتگو كی جائے گی۔
681341

نظرات بینندگان
captcha