بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے "Santacruzsentinel" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ۲۶ اكتوبر كو ہفتہ وار شروع ہونے والی اس نشست میں تمدن كے عنوان سے اسلام، اسلامی فرقے، اسلامی شريعت اور اسلامی بنياد پرستی جيسے موضوعات پر بحث وگفتگو كی جائے گی۔
تاريخ دنيا كے ریٹائر استاد "رابرٹ اسٹريز" اور امريكہ اور افغانستان كے بعض مسلمان مقررين ان نشستوں میں تقارير كریں گے۔
لاسلوا كليسا كے پادری "جين گریڈی" نے كہا ہے كہ ان نشستوں كے انعقاد كا مقصد اسلام اور مسلمانوں كے بارے غلط تعبيروں كو برطرف كرنا اور اسلام كے بارے میں پوچھے گئے سوالوں كے جوابات دينا ہے۔
انہوں نے اسلام اور عيسائيت كے درميان مشتركہ انسانی اقدار كی اہميت كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
گریڈی نے مزيد كہا كہ ہم دين اسلام كی شناخت اور اس دين كی مزيد شناخت كے لئے گفتگو اور اسی طرح ديگر اديان كے احترام كے لئے كوشش كر رہے ہیں۔
681230