سولہویں بين الاقوامی قرآن و حديث اولمپك كے زبانی مرحلے كا آغاز

IQNA

سولہویں بين الاقوامی قرآن و حديث اولمپك كے زبانی مرحلے كا آغاز

15:07 - October 25, 2010
خبر کا کوڈ: 2019487
قرآنی سرگرمياں گروپ: قم میں ۲۳ اكتوبر كو المصطفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی كے غير ايرانی طلباء سے مخصوص سولہویں بين الاقوامی قرآن و حديث اولمپك كے زبانی مرحلے كا آغاز ہوا ہے۔
المصطفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی كے سولہویں بين الاقوامی قرآن و حديث اولمپك كے مركزی آفس كے انچارج "علی رضا قربانی" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے بات چيت كرتےہوئے كہا ہے كہ اس بين الاقوامی اولمپك كا زبانی مرحلہ ۲۳ اكتوبر كو شروع ہوا ہے جن میں مشہد اور گرگان شعبوں كے طلباء كے درميان گزشتہ ہفتہ اور اصفہان شعبے كے طلباء كے درميان مقابلے ۳۰ اكتوبر كو منعقد ہو رہے ہیں۔
انہوں نےمزيد كہا كہ قم میں غير ايرانی طلباء كے درميان مقابلوں كا آغاز ہو چكا ہے جو بدھ تك جاری رہیں گے۔
قربانی نے كہا كہ ۲۳ اور ۲۴ اكتوبر كو افغانستان اور سوموار ۲۵ كو برصغير كے طلباء كے درميان مقابلے منعقد ہو گی۔
منگل اور بدھ كے دن ديگر ممالك كے طلباء كے درميان مقابلے منعقد ہوں گے۔
680814
نظرات بینندگان
captcha