بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ "hurriyet" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مونيخ كے "اٹنو گرافيا" ميوزيم كے انچارج "كلوڈيوس مولر" رياست "باويرا" كے وزير تعليم اور آرٹ اورمونيخ میں تركی سفارتخانے كے ايك عہديدار "ہدايت اريش" كی شركت سے اس نمائش كا افتتاح ہوا ہے۔
"اٹنو گرافيا" ميوزيم كے انچارج مولر نے اس اسلامی نمائش كی افتتاحی تقريب سے تقرير كرتے ہوئے كہا ہے كہ مونيخ میں اسلامی شاہكاروں كی نمائش كا ۱۹۱۰ء سے آغاز ہوا ہے اور اس سال اس نمائش كی گولڈن جوبلی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ عثمانی دور كے باقی ماندہ شاہكاروں كو اس نمائش میں ركھا گيا ہے جس میں اسلامی اور دينی مضامين پر مشتمل اسلامی خطاطی كے سائن بورڈز اور سولہویں صدی سے مربوط سونے سے بنائی ہوئی ٹوپی شامل ہیں۔
681899