لندن میں انگريزی زبان میں ايران كے اليكٹرانك خبرنامہ كی اشاعت

IQNA

لندن میں انگريزی زبان میں ايران كے اليكٹرانك خبرنامہ كی اشاعت

17:12 - October 28, 2010
خبر کا کوڈ: 2021322
ثقافتی گروپ: لندن میں ايرانی كلچرل سنٹر نے عشرہ كرامت اور امام رضا(ع) كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے اپنے سياسی، سماجی اور ثقافتی اليكٹرانك خبرنامےكو انگريزی زبان میں شائع كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق یہ خبرنامہ "Iran Cultural Newsletter" كے عنوان سے شائع ہوا ہے جس میں ثقافتی اور سياسی خبروں سميت اہم اخبارات شائع كی جاتی ہیں۔
اسی طرح اس خبرنامے میں قائد انقلاب اسلامی مدظلہ العالی اور ايرانی صدر كی تقارير اور انگريزی زبان میں شائع ہونے والی جديد كتابوں كا تعارف اور ايران میں منعقد ہونے والے سيمينار اور نمائشوں كے بارے میں خبریں شائع كی جاتی ہیں۔
اس خبرنامے كو شائع كرنے كا مقصد ايران كے اعلی حكام كے افكار كی صحيح وضاحت اور ان كے نقطہ نظرات كو برطانیہ كے میڈيا میں پيش كرنا ہے۔
683745

نظرات بینندگان
captcha