بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق یہ خبرنامہ "Iran Cultural Newsletter" كے عنوان سے شائع ہوا ہے جس میں ثقافتی اور سياسی خبروں سميت اہم اخبارات شائع كی جاتی ہیں۔
اسی طرح اس خبرنامے میں قائد انقلاب اسلامی مدظلہ العالی اور ايرانی صدر كی تقارير اور انگريزی زبان میں شائع ہونے والی جديد كتابوں كا تعارف اور ايران میں منعقد ہونے والے سيمينار اور نمائشوں كے بارے میں خبریں شائع كی جاتی ہیں۔
اس خبرنامے كو شائع كرنے كا مقصد ايران كے اعلی حكام كے افكار كی صحيح وضاحت اور ان كے نقطہ نظرات كو برطانیہ كے میڈيا میں پيش كرنا ہے۔
683745