قطر میں "حمد بن خالد" نامی تعليم قرآن انسٹیٹيوٹ كا افتتاح

IQNA

قطر میں "حمد بن خالد" نامی تعليم قرآن انسٹیٹيوٹ كا افتتاح

15:16 - October 30, 2010
خبر کا کوڈ: 2022175
قرآنی سرگرمياں گروپ: قطر كے دارالحكومت دوحہ میں اس سال مناسك حج كے اختتام كے بعد "حمد بن خالد "نامی تعليم قرآن انسٹیٹيوٹ كا افتتاح كيا جائے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قطری روزنامہ "الرایۃ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس قرآنی انسٹیٹيوٹ كے نگران "عبداللہ عمرالكبری" نے اس حوالے سے نقل كيا ہے كہ حمد بن خالد نامی قرآنی انسٹیٹيوٹ خواتين و حضرات كے خصوصی دو حفظ قرآن سنٹر پرمشتمل ہے اور قرآنی علوم كے بعض ماہرين اس انسٹیٹيوٹ كے نگران ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس قرآنی انسٹیٹيوٹ كے افتتاح كا مقصد اس الہی كتاب كی خدمت، قطر میں حفظ قرآن كی ثقافت كی ترويج اور مختلف لوگوں كے قرآن كريم كے ساتھ ارتباط كو زيادہ كرنا ہے۔
انہوں نے كہا كہ اس انسٹیٹيوٹ میں حفظ قرآن كريم كے علاوہ تجويد قرآن كريم كے كورسز بھی منعقد ہوا كریں گے۔
684482

نظرات بینندگان
captcha