بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق ايروان شہر میں حجۃ الاسلام والمسلمين "دعائی" كی سربراہی میں منعقد ہونے والی اس تعليمی وركشاپ میں ۲۰ سے زائد طلباء نے شركت كی ہے۔
ايران سے گئے ہوئے حجۃ الاسلام والمسلمين دعائی نے اس وركشاپ میں مہدويت، بشريت كے لئے مصلح كی اہميت اور صالحين اور پيروكاروں كے لئے انتظار كی اہميت پر تقرير كی ہے۔
اسی طرح اس وركشاپ میں مفہوم انتظار سے انحرافی اور غلط استفادہ كرنے پر بحث و گفتگو اور اسی طرح حضرت مہدی(عج) كے ظہور كے لئے آمادگی كی شرائط اور كيفيت كا جائزہ ليا گيا ہے۔
اس كے علاوہ اس وركشاپ میں "اصل ولايت" كے موضوع اور اس تفكر كے موجودہ اور تاريخی مخالفين كے كردار كے بارے میں بحث و گفتگو كی گئی ہے۔
685555