ملائشيا میں قرآنيات كے بارے میں بين الاقوامی كانفرنس كا انعقاد

IQNA

ملائشيا میں قرآنيات كے بارے میں بين الاقوامی كانفرنس كا انعقاد

13:19 - November 02, 2010
خبر کا کوڈ: 2024218
بين الاقوامی گروپ: ملائشيا كے دار الحكومت كوالالمپور میں واقع ملايا يونيورسٹی میں جنوری میں دوروزہ بين الاقوامی قرآنيات كانفرنس كا انعقاد ہوگا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق "CRQ" ويب سائٹ نے خبر دی ہے كہ قرآن ريسرچ سنٹر اور مالايا يونيورسٹی كے اسلامك اسٹڈيز كالج كے شعبہ قرآن و حديث كے تعاون سے اس بين الاقوامی كانفرنس كا انعقاد كيا جارہا ہے۔ اس كانفرنس كا مقصد دانشوروں اور مفكرين كے درميان علمی تبادلہ خيال ہے۔
رپورٹ كے مطابق یہ كانفرنس انگريزی اور باہاسا مالايو زبان میں منعقدہوگی اور ملائشيا كی اسلامی اور بين الاقوامی يونيورسٹيوں كے نمائندے تحقيقاتی مراكز كے اراكين اور عالمی سطح پر قرآنيات كے بارے میں اہم خدمات انجام دينے والی شخصيات شركت كریں گی۔
كانفرنس میں پيش ہونے والے مقالات مالايايونيورسٹی كے خصوصی جريدہ میں شائع ہونگے۔ ياد رہےكہ قرآن واسلامك اسٹڈيز ملائشيا ملك كا پہلا قرآنی تحقيقاتی ادارہ ہے جو ۲۰۱۰ میں تاسيس ہوا۔
686509
نظرات بینندگان
captcha