بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا نے قرآنی خبررساں ادارے "مزن" كے حوالے سے خبر دی ہے كہ اہل تشيع كی تنظيم "انجمن قرآن كريم" كے تعاون سے شائع ہونے والے قرانی جريدے "البناء العظيم" كا سترہواں شمارہ شائع ہوكر منظر عام پر آگيا ہے۔
"النباء العظيم" جريدہ سعودی عرب میں موجود حضرت قائم يونيورسٹی كے تعاون سے شائع ہوتا ہے اور اس میں مختلف قرآنی موضوعات پر انتہائی علمی مقالات اور خبریں ہوتی ہیں۔
"النباء العظيم" كے نئے شمارے میں عالم اسلام میں قرآن مجيد كے بارے میں انجام پانے والی سرگرميوں كے تذكرے كے علاوہ سعودی عرب كے شيعہ نشين شہر سیھات میں واقع دوحۃ القرآن انسٹی ٹيوٹ كی جانب سے شائع ہونے والے قرآنی جريدے "مزن" كے بارے میں بھی اشارہ كيا گيا ہے۔
ياد رہے كہ "البناء العظيم" بحرين كے اہل تشيع كی جانب سے شائع ہونے والا قرآنی جريدہ ہے جو ايران ، عراق، كويت اور بعض افريقی ممالك میں ارسال كيا جاتا ہے ۔
. 688002