بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مسلمان اقليتوں كی مركزی ايجوكيشنل كمیٹی كا اجلاس آٹھ نومبر كو مراكش كے شہر رباط میں واقع آئيسسكو كے مركزی دفتر میں منعقد ہوگا اور افتتاحی تقريب سے آئيسسكو كے سربراہ عبدالعزيز بن عثمان التويجری خطاب كریں گے۔
آئيسسكو كی نمائندہ ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق اجلاس میں آئيسسكو كی رپورٹ بھی پيش كی جائے گياور دنيائے اسلام سے باہر بسنے والے مسلمانوں كے لیے اسلامی و ثقافتی سرگرميوں میں حصہ لينے كے لیے پاليسی پيش كی جائے گی۔ اجلاس میں يورپ كی طرف سے اسلام كے خلاف شروع ہونے والی میڈيا وار سے مقابلے كے راہ حل پر بھی غور كيا جائے گا۔ ياد رہے كہ اس اجلاس كے فورا بعد اسلامی ثقافتی تنظيموں اور مراكز كا دوروزہ اجلاس بھی رباط شہر ہی میں منعقد ہوگا۔
689089