بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق انجمن امام جواد (ع) نے ايك اعلامیہ جاری كيا ہے جس میں امام جواد (ع) كی شہادت كی مناسبت سے ہونے والی مجالس كی تفصيل بيان كی گئی ہے جس كے مطابق آج اڑھائی بجے قطيف میں واقع العسيف امام بارگاہ میں مجلس عزا منعقد ہوگی۔
راصد نيوز چينل كی رپورٹ كے مطابق مجلس عزا سے سعودی عرب كے معروف عالم دين حجۃ الاسلام و المسلمين سيد حسين السادہ خطاب فرمائیں گے اور امام جواد علیہ السلام كی سيرت طيبہ پر روشنی ڈالیں گے۔ مجلس عزا كے بعد نوحہ خوانی و عزاداری كی جائے گی۔
انجمن سيد الشہداء دمام نے بھی خبر دی ہے كہ امام محمد تقی علیہ السلام كی شہادت كی مناسبت سے منعقد ہونے والی مجلس عزا سے معروف ذاكر اہل بيت عباس المحروس خطاب كریں گے۔
689575