مساجد پر حملے كرنے والوں كا اسلام سے كوئی تعلق نہیں، اكمل الدين احسان‌اوغلو

IQNA

مساجد پر حملے كرنے والوں كا اسلام سے كوئی تعلق نہیں، اكمل الدين احسان‌اوغلو

8:36 - November 09, 2010
خبر کا کوڈ: 2028236
بين الاقوامی گروپ: اسلامی سربراہی كانفرنس كے سيكرٹری جنرل اكمل الدين احسان اوغلو نے پاكستان میں مسجد پر خود كش حملوں كی شديد مذمت كرتے ہوئے مجرموں كی گرفتاری كا مطالبہ كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اسلامی سربراہی كانفرنس كے سيكرٹری جنرل اكمل الدين احسان اوغلو نے نماز جمعہ كے دوران مساجد پونے ہونے والے خودكش حملوں كی شديد مذمت كرتے ہوئے كہا كہ یہ وحشيانہ اقدامات ناقابل توجیہ ہیں اور اس قسم كی گھٹيا اور بہيمانہ حركتوں كا ارتكاب كرنے والوں اسلام سے كوئی واسطہ نہیں ہے۔
اسلامی سربراہی كانفرنس كے سيكرٹری جنرل نے پاكستانی سيكيورٹی فورسز سے مطالبہ كيا كہ حملوں میں ملوث افراد كو بے نقاب كيا جائے اور انہیں عدالت كے حوالے كيا جائے۔
ياد رہے كہ جمعہ كے دن صوبہ خيبر پختونخواہ كی دو مساجد كو حملوں نشانہ بنايا گيا ہے جس میں مجموعی طور پر ساٹھ سے زيادہ افراد جاں بحق اور سو سے زيادہ نمازی زخمی ہوئے تھے۔
690922
نظرات بینندگان
captcha