بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق فرانس كے شہر رسمس میں واقع مسجد السلام كی جانب سے اسلام میں روحانت كے موضوع پر ايك نشست كا اہتمام كيا گيا ہے۔ یہ نشست ۱۳ نومبر كو مسجد ہی میں منعقد ہوگی جس سے معروف اسكالر اور علم عرفان كے ماہر طيب شوريف خطاب كریں گے۔
مسجد السلام كی ترجمان ويب سائٹ كے رپورٹ كے مطابق نشست كا آغاز تلاوت قرآن مجيد سے ہوگا اور خطاب كے بعد شركاء كے ساتھ سوال و جواب كی نشست ہوگی۔
نشست كے دوران ہی طيب شوريف كی كتب كی نمائش كا اہتمام بھی كيا گيا ہے اور ان كی تقارير كی سی ڈيز بھی پيش كی جائیں گی۔
691217