فرانس میں مسجد كی توہين كے خلاف اسلامی تنظيموں كا احتجاج اور مذمت

IQNA

فرانس میں مسجد كی توہين كے خلاف اسلامی تنظيموں كا احتجاج اور مذمت

8:40 - November 09, 2010
خبر کا کوڈ: 2028241
بين الاقوامی گروپ: فرانس كی اسلامی تنظيموں نے گذشتہ روز ايك بيان میں فرانس كے شہر رنس میں زير تعمير مسجد كی بے حرمتی كی مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اسلامی تنظيموں كے مشتركہ اتحاد نے رنس شہر میں زير تعمير مسجد كی بے حرمتی كی مذمت كرتے ہوئے اس عزم كا اظہار كيا ہے كہ زير تعمير مسجد كی بروقت تعمير بھرپور كوشش كی جائے گی۔
فرانسيسی اسلامی تنظيموں كے اتحاد كی ترجمان ويب سائٹ «uoif-online» كی رپورٹ كے مطابق بيان میں تمام سياسی تنظيموں، مسلم اور غير مسلم گروہوں اور حكام سے مطالبہ كيا گيا ہے كہ مناسب اقدامات كیے جائیں تاكہ مقدس مقامات اور مسلمانوں كی مساجد كی بے حرمتی كا سلسلہ مزيد آگے نہ بڑھے۔
مشتركہ بيان میں فرانسيسی مسلمانوں سے خطاب كرتے ہوئے كہا گيا ہے كہ مسجد كی تعمير كے سلسلہ میں مسلمانوں كی محنت اور كوشش كو رائيگاں نہیں جانے ديا جائے گا۔
691144
نظرات بینندگان
captcha