بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اسرائيلی فوج كی طرف سے رحات شہر پر حملے اور شہر كی مسجد كے انہدام كے خلاف فلسطينی مزاحمتی تنظيم حماس نے ايك بيان میں مذمت كرتے ہوئے فلسطينی مسلمانوں سے اپيل كی ہے كہ صہيونی فورسز كے حملوں كے خلاف اپنے آپ كو پہلے سے زيادہ متحد كریں اور تفرقہ و اختلاف سے پرہيز كریں۔
میڈيا ۷۳ كی رپورٹ كے مطابق بيان میں دنيا بھر كے مسلمانوں ، عالمی برادری سے مطالبہ كيا گيا ہے كہ اسرائيل پر دباؤ ڈال كر اسے مذہبی اور مقدس مقامات پر حملے سے روكا جائے۔
رپورٹ كے مطابق ہفتے كے روز اسرائيلی فورسز نے صحرائے نقب كے شہر رحات میں واقع ايك مسجد پر دھاوا بول ديا اور یہ كہہ كر مسجد كو منہدم كرديا گيا كہ مسجد بغير اجازت كے تعمير كی گئی ہے۔ صہيونی فورسز كے اس اقدام كے خلاف رحات شہر كے مسلمانوں نے احتجاج كيا اور مطاہرين اور فورسز كے درميان كافی شديد جھڑپ بھی ہوئی۔
690957