بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اسلامی سربراہی كانفرنس كی جانب سے مذمتی بيان قدس شريف كی ميونسپل كارپوريشن كی جانب سے قدس میں ايك ہزار سے زائد مكانات كی تعمير كی اجازت ديئے جانے كے بعد سامنے آيا ہے۔
خبررساں ويب سائٹ حريت كی رپورٹ كے مطابق اسلامی سربراہی كانفرنس كے سيكرٹری جنرل اكمل الدين احسان اوغلو نے بيان میں اسرائيلی حكام كے اقدام كی مذمت كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسرائيل نے مزيد بستيوں كی تعمير كی اجازت ديكر صرف فلسطينی عوام كے حقوق كو ہی پامال نہیں كيا ہے بلكہ عالمی قوانين اور چارركنی جنيوا كميشن كے معاہدے كی بھی خلاف ورزی كی ہے۔
انہوں نے كہا ہے كہ اسرائيل اس اقدام كے ذريعے قدس شريف كے اسلامی تشخص كو نابود كركے اسے ايك مكمل یہوی شہر میں تبديل كرنا چاہتا ہے۔
692749