بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی شبستان كی رپورٹ كے مطابق اسلامی عمل محاذ اردن كے رہنما مراد العضائلہ نے صہيونی فوج كے ہاتھوں النقب میں مسجد كے انہدام كی شديد مذمت كرتے ہوئے كہا كہ اسرائيلی فوج كا یہ اقدام اسلام كے مقدس مقامات كو نابودكرنے كی سازش كی كڑی ہے۔
اردن كے معروف اخبار الدستور كی رپورٹ كے مطابق مراد العضائلہ نے كہا ہے كہ مقدس مقامات كے خلاف اسرائيلی فوج كا تجاوز اس بات كی علامت ہے كہ اسرائيل نے مذہبی جنگ كا آغاز كرديا ہے اور یہودی حكومت كی تشكيل كی كوشش ايك نسل پرستانہ اقدام ہے۔
العضائلہ نے اسرائيل كی جانب سے فلسطينيوں كی زبردستی مہاجرت كے بارے میںخبردار كرتے ہوئے كہا كہ اس كی تمام تر ذمہ داری اعراب اور مسلمانوں پر عائد ہوتی ہے۔
691861