اسرائيل نے مقدس مقامات كے خلاف مذہبی جنگ كا آغاز كرديا ہے، اسلامی عمل محاذ

IQNA

اسرائيل نے مقدس مقامات كے خلاف مذہبی جنگ كا آغاز كرديا ہے، اسلامی عمل محاذ

12:47 - November 11, 2010
خبر کا کوڈ: 2029926
بين الاقوامی گروپ: اسلامی عمل محاذ اردن نے اسرائيلی فوج كی جانب سے النقب میں مسجد پر قبضے كی مذمت كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسرائيل نے اسلامی اور عيسائی مقدس مقامات كے خلاف مذہبی جنگ كا آغاز كرديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی شبستان كی رپورٹ كے مطابق اسلامی عمل محاذ اردن كے رہنما مراد العضائلہ نے صہيونی فوج كے ہاتھوں النقب میں مسجد كے انہدام كی شديد مذمت كرتے ہوئے كہا كہ اسرائيلی فوج كا یہ اقدام اسلام كے مقدس مقامات كو نابودكرنے كی سازش كی كڑی ہے۔
اردن كے معروف اخبار الدستور كی رپورٹ كے مطابق مراد العضائلہ نے كہا ہے كہ مقدس مقامات كے خلاف اسرائيلی فوج كا تجاوز اس بات كی علامت ہے كہ اسرائيل نے مذہبی جنگ كا آغاز كرديا ہے اور یہودی حكومت كی تشكيل كی كوشش ايك نسل پرستانہ اقدام ہے۔
العضائلہ نے اسرائيل كی جانب سے فلسطينيوں كی زبردستی مہاجرت كے بارے میںخبردار كرتے ہوئے كہا كہ اس كی تمام تر ذمہ داری اعراب اور مسلمانوں پر عائد ہوتی ہے۔
691861
نظرات بینندگان
captcha