بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق قرغزستان میں اسلامی جمہوریہ ايران كے اتاشی محمد حسين عابدينی قرغزستان كی معروف خبررساں ايجنسی "كابار" كے سربراہ مامونوف اميل بيك كے ساتھ ملاقات كے دوران كہا كہ ايران ماضی كی نسبت زيادہ طاقتور اور امت مسلمہ كی وحدت كا مركز ہے ليكن مغربی میڈيا ايران كے بارے میں موجود خبروں كو اپنے مفادات كے مطابق توڑ مروڑ كر پيش كرتا ہے۔
اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق ايران میں منعقدہ اخبارات كی سترہویں نمائش كا دورہ كركے جانے والے مامونوف اميل بيك نے كہا كہ اس قسم اخباری فيسٹيول اور ان میں موجود صحافی كی وجہ سے باہمی تعلقات كے بارے میں درست معلومات سے آگاہی ہوتی ہے۔
مامونوف اميل بيك نے اپنے ايران دورے كے حوالے سے قرغزستان كے معروف اخبار "شہر آراء" اور ايرانی خبررساں ايجنسی ايرنا كے درميان معاہدے كی بھی خبر دی۔
694704