شام میں اسرائيلی مصنوعات ضبط

IQNA

شام میں اسرائيلی مصنوعات ضبط

12:54 - November 14, 2010
خبر کا کوڈ: 2031639
بين الاقوامی گروپ: شام كے كسٹم عملے نے عدرا فری پورٹ سے ملك میں داخل ہونے والی اسرائيلی مصنوعات كو ضبط كرليا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق فری پورٹ عدرا كے كسٹم سربراہ عدنان الحسن نے خبر دی ہے كہ گذشتہ بدھ كو اسرائيلی مصنوعات علاقے میں داخل كی گئی تھیں۔ تحقيقات كے مطابق مذكورہ اسرائيلی مصنوعات مصر كی لاذقیہ پورٹ كے راستے شام میں داخل كی گئیں تھیں جو كسٹم كے عملے كی بروقت كاروائی كے نتيجہ میں فوری طور پر ضبط كرلی گئی ہیں۔
سيریہ نيوز كی رپورٹ كے مطابق كسٹم سربراہ عدنان الحسن نے كہا كہ فری پورٹ پر تلاشی كے دوران معلوم ہوا كہ بعض مصنوعات اسرائيلی مارك كی حامل ہیں ۔ یہ معلوم ہوتے ہی تمام اسرائيلی مصنعات كشف اور ضبط كرلی گئیں۔ انہوں نے بتايا كہ اسرائيلی مصنوعات كے ملك میں داخلے اور اس میں ملوث افراد كے خلاف مزيد تفتيش جاری ہے۔

ياد رہے كہ شام كسٹم نے ۲۰۰۹ كے دوران بھی اسرائيلی مصنوعات ضبط كی تھیں۔

694641
نظرات بینندگان
captcha