مكہ مكرمہ میں عنقريب «دعوت اسلام» ریڈيو كی نشريات كا آغاز

IQNA

مكہ مكرمہ میں عنقريب «دعوت اسلام» ریڈيو كی نشريات كا آغاز

14:08 - November 16, 2010
خبر کا کوڈ: 2033323
بين الاقوامی گروپ: قرآن مجيد كی تلاوت اور اسلامی تعليمات كے بارے میں آگاہی كے لیے مكہ مكرمہ میں محرم الحرام كے آغاز كے ساتھ ہی "دعوت اسلام" ریڈيو كی نشريات كا آغاز ہوجائے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق محرم الحرام كے آغاز كے ساتھ ہی مكہ مكرمہ میں دعوت اسلام ریڈيو كی نشريات كا آغاز ہوجائے گا۔ ریڈيو كی نشريات میں دنيا بھر كے معروف قاريوں كی تلاوت كے علاوہ دينی تعليمات پر مبنی پروگرام بھی نشر كیے جائیں گے۔
ايس پی اے ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق ریڈيو كی نشريات ابتدائی طور پر صرف بارہ گھنٹے نشر كی جائیں گی ليكن كچھ ہی مدت كے بعد یہ نشريات چوبيس گھنٹے پيش كی جائیں گی۔
ياد رہے كہ دعوت اسلام ریڈيو سعودی بادشاہ ملك عبداللہ كے حكم پر وزارت ثقافت و اطلاعات كی جانب سے بنايا جارہا ہے۔
696188
نظرات بینندگان
captcha