بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق جامعۃ المصطفی العالمیہ كے زير اہتمام منعقدہ قرآن و حديث نمائش گاہ كے انچارج مہدی صباغی نے بتايا كہ جامعۃ المصطفی كی قرآنی و حديثی محصولات كی نمائش، قرآن و حديث اولمپیڈ كے اختتام تك جاری رہے گی۔
نمائش كی تفصيل بتاتےہوئے مہدی صباغی نے كہا كہ نمائش گاہ میں۳۰ اسٹال موجود ہیں جن میں جامعۃ المصطفی كی قرآن و حديث كے ميدان میںانجام دی جانے والی سرگرميوں كو منعكس كيا گيا ہے۔ انہوں نے كہا كہ تيس میں سے چار اسٹال جامعۃ المصطفی كے ہمفكر اداروں كی طرف سے لگائے گئےہیں اور سات اسٹالز كا تعلق جامعۃ المصطفی كی بيرون ملك برانچوں كی قرآنی و حديثی خدمات پر مشتمل ہیں۔
نمائش گاہ ديكھنے میں دلچسپی ركھنے والے افراد اسلامی تبليغاتی آرگنائزيشن قم كے كانفرنس ہال میں تشريف لاسكتے ہیں۔