بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق آستانہ مقدسہ امام علی كے زير اہتمام مسجد عمران بن شاہين میں قرآن مجيد كی نمائش كا انعقاد كيا جارہا ہے جس میں بہت سے اہم قلمی نسخوں كے علاوہ امام علی سے منسوب قرآن مجيد اور عباسی دور خلافت كے معروف خطاط ياقوت المستعصمی كا لكھا ہوا قرآن مجيد بحی پيش كيا جائے گا۔
النجف اليوم اخبار كی رپورٹ كے مطابق آستانہ مقدسہ حضرت علی علیہ السلام كے متولی علی جہاد الحسانی نے نمائش كی تفصيلات بتاتے ہوئے كہا كہ قلمی نسخوں كی یہ نمائش صرف نجف ہی نہیں بلكہ عراق میں قلمی نسخوں كی پہلی نمائش ہے۔
الحسانی نے مزيد كہا كہ حرم امام علی علیہ السلام كی جانب سے قرآن مجيد كے ناياب قلمی نسخوں كی ديكھ بھال اور مرمت كے لیے ايك مركز بنايا گيا ہے۔
698981